Live Updates

نواز شریف نے عدالت سے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کیا اجازت مانگ لی

نواز شریف کو ایسی بیماریاں لاحق ہیں جن کا علاج صرف بیرونِ ملک ہی ہو سکتا ہے، وکیل خواجہ حارث کی عدالت سے درخواست

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 19:56

نواز شریف نے عدالت سے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کیا اجازت مانگ لی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کو ایسی بیماریاں لاحق ہیں جن کا علاج صرف بیرونِ ملک ہی ہو سکتا ہے اس لیے انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کیا جازت دی جائے۔ دوسری جانب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ میاں منشا نے نواز شریف سے جیل میں ملے اور کہا کہ مجھے ڈیل کرنے دیں۔

میاں منشاء نے نواز شریف سے ڈیل کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ خیال رہے میاں منشا ایم سی بی بینک اورنشاط ملز کے مالک ہیں اور کاروباری حلقے میں ان کابڑا نام ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت میاں منشا نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

میاں منشا نے کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کے ساتھ علیحدگی میں ملاقات کی تھی ، یہ ملاقات تقریبا َ10 منٹ تک جاری رہی جس دوران نیب کیسز کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس دعویٰ کیا گیا تھا کہ میاں منشا نوازشریف کیلئے خصوصی پیغام لے کرجیل پہنچے تھے۔ سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان ڈیل طے کیے جانے کی کوششوں سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے کافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مسلسل این آر اوحاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ڈیل یا این آر او حاصل کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتی آئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے میڈیا ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن واقعی میں ریلیف کے حصول کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اپنی جماعت خاص کر اپنے خاندان کیلئے ریلیف کے حصول کیلئے ہی لندن گئے تھے۔ جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کا لندن چلے جانا ہی ڈیل کا حصہ ہے تاہم اب شہباز شریف لندن سے واپس آ چکے ہیں لیکن اب واز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کو ایسی بیماریوں لاحق ہین جن کا علاج صرف بیرونِ ملک ہی ہو سکتا ہے اس لیے انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کیا جازت دی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات