گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاٹن کی ملاقات

حکومت نے کر پشن ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوںکی سہولتوں کیخلاف سخت ایکشن لیا ہے، چوہدری محمدسرور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلوالنے کیلئے ہر قسم کی مدد کر نے کو تیار ہیں ،جین فرانکوئس کاٹن

بدھ 19 جون 2019 23:36

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاٹن ..
لاہور۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاٹن نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں ایف اے ٹی ایف ،دہشتگردی سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کر پشن ، منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات اور دہشت گردوں کی سہولتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،ان اقدامات کے بعد ہمیں یقین ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گر ے لسٹ سے نکال دیگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے جواقدامات کیے ہیں، ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین سمیت پوری دنیا کے سر مایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مواقعے موجود ہیں اورہم تمام سر مایہ کاروں کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی کو ہرقیمت پر یقینی بنائیں گے، ملاقات کے دوران یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاٹن نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلوالنے کیلئے ہر قسم کی مدد کر نے کو تیار ہیں ،اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کے سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ قر بانیاں دی ہیں جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی یورپی یونین پاکستان کیساتھ مکمل تعاون کرے گی۔