پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

بدھ 19 جون 2019 23:36

لاہور۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ’سیاحت میں ڈیجیٹل میڈیا کا کردار ‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم کے ترجمان برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد، وزیر اعلیٰ کے ترجمان برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر قاضی مشہوانی ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسکور پاکستان (ٹورازم چینل) ڈاکٹر قیصر رفیق، چیف ایگزیکٹیو آفیسر روڈاینڈ سٹوری یاسر رشید، پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد،فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے آگاہی فراہم کی۔ مقررین نے پاکستان میں شعبہ سیاحت کو درپیش مسائل اور ان کے حل میں حکومتی کردار پر روشنی ڈالی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد رشید نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔