امر یکی وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ

بدھ 19 جون 2019 23:36

لاہور۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) یو نا ئٹڈ سٹیٹس آف امر یکہ سے مسٹر کیسے ای بین ایگریکلچر کو نسلرکی قیا دت میں صدر / سی ای او یو ایس لا ئیو سٹاک جنیٹکس ایکسپو رٹ ڈاکٹر ما ر ٹن سا ئبر اور سینئر ایگری کلچر سپیشلسٹ ڈاکٹر عصمت ر ضا پر مشتمل تین رکنی وفد نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ کیا اور پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی کے ہمراہ راوی کیمپس کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میںڈیری اینیمل ٹریننگ اینڈ ریسر چ سینٹر، اکرم کمپلیکس ،کلینیکل سینٹرم، سینٹرل لیبا رٹر ی کمپلیکس میں مو جود جانورو ں میں پا ئے جانے والی بیماریو ں کی تشخیص، سیمن، فیڈ ، خوراک اورملاوٹ کا تجزیہ کر نے والی جد یدلیبا رٹر یو ں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ کے دوران امریکی وفد نے اکرم کمپلیکس کے سامنے اپنے نا مو ں سے منسوب پودے بھی لگا ئے۔ مسٹر کیسے ای بین نے ویٹر نری یونیورسٹی کی اعلیٰ معیار کی جدید تشخیصی و تحقیقی لیبا رٹری سہو لیات ، کیٹل فارمزاور مویشیو ں کے علا ج معا لجے و فلا ح سے متعلقہ طبی سر وسز کو سرا ہا۔ اُنہو ں نے کہا کہ جدید ٹیکنالو جی کے استعمال اور جنیٹکس میں بہتری سے زرعی و لا ئیو سٹاک کی پیداوار میں خا طر خوا ہ اضا فہ کیا جا سکتا ہے۔

پرو و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے امریکی وفد کو ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی ، ڈیری ٹریننگ پروگراموں ، کیمپسز، فیکلٹیز اولیبا رٹر یوں کے بارے میںتفصیلی بتا یا ۔ یو نیورسٹی اپلا ئڈ تحقیق پر خصو سی تو جہ دے رہی ہے اور فیلڈ سے متعلقہ کسا نو ں کے مسا ئل کو حل کر نے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ایمرائٹس پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور پرو فیسر ڈاکٹر انجم خلیق بھی اس مو قع پر مو جود تھے۔

متعلقہ عنوان :