سعودی عرب کی پی آئی اے کو بین کرنے کی وارننگ

گزشتہ حکومت نے سعودی ایوی ایشن کو ادائیگیاں نہیں کی تھیں، حکومت نے حج فلائٹس کے بند ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر فوراََ ڈھائی ارب روپے جاری کر دیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 20:21

سعودی عرب کی پی آئی اے کو بین کرنے کی وارننگ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن پر پابندی لگنے کا خطرہ عین وقت پر ٹل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومت کی جانب سے سعودی ایوی ایشن کو ادائیگیاں نہ کیے جانے کی وجہ سے سعودی عرب نے پی آئی اے کو بین کرنے کی وارننگ دے دی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ حکومت نے سعودی عرب سول یوی ایشن کو اربوں روپوں کی ادائیگیاں نہیں کیں تھیں اور یہ رقم بھڑتی گئی اور اب تک یہ ایک بڑی رقم بن چکی ہے جس پر سعودی عرب نے پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن پر اپنے ملک میں لینڈنگ پر پابندی لگانے کی وارننگ دی تھی جس سے حج آپریشن شدید خطرے میں پڑ سکتا تھا تاہم اب حکومت نے حج فلائٹس کے بند ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر فوراََ ڈھائی ارب روپے جاری کر دیے ہیں اور فی الحال پی آئی پر پابندی لگنے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حج 2019 کی فلائٹس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی اور حج زائرین کی فلائٹس شیڈیول کے مطابق 4جولائی سے 14ستمبر تک جاری رہے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس سال پی آئی اے 350فلائٹس کے ذریعے 78ہزار زائرین کو سعودی عرب لے جائے گی اور لے کر آئے گی اور یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 13ہزار زیادہ ہے۔

حج کے سلسے میں 2قرعہ اندازیاں کی گئیں جن کے تحت عازمین کا چناؤ کیا گیا ہے۔ اس سال مجموعی طور پر 2لاکھ پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ حکومت نے اسال حج پیکج مہنگا کر دیا تھا البتہ اب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کو حج پہ روانہ ہونے سے پہلے کچھ رقم واپس کی جائے گی، یہ رقم رہائش اور کھانے پینے میں کفایت کر کے بچائی گئی ہے۔ حجاج کو لے کر پہلی فلائٹ 4جولائی کو روانہ ہو گی اور حجاج کو لے کر واپس آنے والی آخری فلائٹ 14ستمبر کو پاکستان آئے گی۔ پی آئی اے 350فلائٹس کے ذریعے 78ہزار زائرین کو سعودی عرب لے جائے گی۔