عمر ایوب ایوان میں موجود رہے ، بجلی اور گیس سے متعلقہ اراکین کے اٹھائے گئے نکات کا موقع پر جواب دیتے رہے ، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے عمر ایوب کو سراہا

بدھ 19 جون 2019 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وزیر توانائی عمر ایوب خان کی بجٹ پر بحث کے دوران ایوان میں موجودگی اور اراکین کو فوری طور پر ان کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانیاں کرانے پر ان کو سراہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں عمر ایوب خان ایوان میں موجود رہے اور بجلی اور گیس سے متعلقہ اراکین کی بحث پر تقریر میں اٹھائے گئے نکات کا موقع پر جواب دیتے رہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانیاں کراتے رہے جس پر بعد ازاں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے انہیں کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دور کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھانے کا کہا جس پر عمر ایوب خان نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔