کراچی کی آدھی آبادی کی بجلی بند ہونے کا خدشہ

کے الیکٹرک کا بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہو گیا، کل سے شہر کی آدھی آبادی کی بجلی بند ہونے امکان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 21:06

کراچی کی آدھی آبادی کی بجلی بند ہونے کا خدشہ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) کراچی کی آدھی آبادی کی بجلی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔کے الیکٹرک کا بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر قائد کی نصف آبادی کو بجلی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی والوں کے لیے بری خبر ہے کہ کل بروز جمعرات سے کراچی شہر کی آدھی آبادی کی بجلی معطل ہونے کاخدشہ ہے کیونکہ آج یعنی 19 جون 2019 کو کے الیکٹرک کا بجلی کی تقسیم کارکمپنی سے22سالہ معاہدہ ختم ہوجائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر میں 123میگاواٹ بجلی کی پیداوار معطل ہوجائے گی جس کے باعث شہر کی نصف آبادی کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک بالکل مفت بجلی حاصل کر کے شہر قائد کے عوام سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل گرڈسے کے الیکٹرک کو 6سو میگاواٹ سے زائدبجلی فراہم کی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک نے تاحال فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار شروع نہیں ک۔

اب کے الیکٹرک کامقامی کمپنی سے 22 سال قبل ہونے والا معاہدہ آج ختم ہونے جارہاہے۔ اس حوالے سے نیپرا نے پاور ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ہے اور تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سنگین صورتحال کے باعث کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے فوری اضافی بجلی فراہم کی جائے۔ مقامی کمپنی اور کے الیکٹرک معاہدے میں توسیع کے خواہش مند تھے البتہ اسٹیک ہولڈرز نے اس کی مخالفت کردی جس کے باعظ معاہدے کی تجدید نہیں ہو سکی۔