Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی شاعر کا قول خلیل جبران کے نام سے شئیر کر دیا

عمران خان نے ایک قول کو خلیل جبران سے منصوب کر کے کہا ’ جس نے خلیل جبران کے الفاظ سمجھ لیے زندگی میں سکون حاصل کرلیا‘ البتہ وہ الفاظ خلیل جبران کے تھے ہی نہیں، ٹویٹر صارفین نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 22:03

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی شاعر کا قول خلیل جبران کے نام سے شئیر کر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک قول کو خلیل جبران سے منصوب کر کے کہا ہے کہ جس نے خلیل جبران کے الفاظ سمجھ لیے زندگی میں سکون حاصل کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خلیل جبران سے منصوب کر کے ایک قول ٹویٹ کیا کہ ’ میں نے خواب میں دیکھا کہ زندگی کا مقصد لطف اندوز ہونا ہے۔

خواب سے بیدار ہو کر دیکھا کہ زندگی خدمت کرنا ہے اور میں عوام کی خدمت کر کے لطف اندوز ہوا ہوں‘۔ 
 لیکن سوشل میدیا صارفین نے اس کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دراصل یہ قول خلیل جبران کا ہے ہی نہیں بلکہ یہ الفاظ بھارتی نامورشاعررابندر ناتھ ٹیگور کے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی جانب سے شیئر کیے گئے اس قول کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور خلیل جبران اور رابندرناتھ ٹیگور کو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

(جاری ہے)

 
 
ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ
ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ
 
نامور صحافیوں نے بھی وزیر اعظم کی اس غلطی کی تصحیح کی۔ عمرقریشی نے لکھا کہ یہ رابندرناتھ ٹیگور نے کہا ہے۔
نامور صحافی غریدہ فاروقی نے اس حوالے سے ٹویٹ میں کہا ہے ’جناب یہ رابندرناتھ ٹیگور کے الفاظ ہیں خلیل جبران کے نہیں‘۔ 
 
مشہور صحافی اظہر عباس نے کہا ہے ’وزیر اعظم صاحب! میرا خیال ہے کہ یہ ٹیگور کے الفاظ ہیں‘۔

 
 وزیراعظم عمران خان اس سے پہلے بھی ایسی غلطیاں کر چکے ہیں، وزیراعظم نے ایک بیان میں جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ہونے کا کہا تھا اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 10ارب درخت لگائے ہیں اور یہ دونوں باتیں بھی حقائق کے منافی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات