Live Updates

حکومت کو مزید وقت دینا اصولی موقف کی نفی ہے، مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

ظالم حکمرانوں نے غریب کی کمر توڑ دی ہے،معاشی پالیسیاں ملک توڑنے کا سبب بن سکتی ہیں،بجٹ مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 22:17

حکومت کو مزید وقت دینا اصولی موقف کی نفی ہے، مولانا فضل الرحمان نے اسلام ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے سلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا اصولی موقف کی نفی ہے اور جعلی اکثریت کو وقت دینے کا کیا فائدہ؟ انہوں نے مزید کہا کہ ظالم حکمرانوں نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اورحکومت کی موجودہ معاشی پالیسیاں ملک توڑنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

انہوں نے مجٹ مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نجٹ مسترد کرتے ہیں۔ دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکومت سے بجٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگربجٹ میں ترمیم نہ کی گئی توحکومت چلنے نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدورکی کم از کم اجرت 20 ہزارروپے ماہانہ کی جائے اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصداضافہ کیا جائے۔

شہباز شریف قومی اسمبلی میں ڈھائی گھنٹے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ تنخواہ لینے والوں کوٹیکس سے چھوٹ دی تھی اب بھی ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ سے ٹیکس ختم کیاجائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گھی اورخوردنی تیل پرعائدٹیکس فوراََ واپس لیاجائے،ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کاجال پورے ملک میں بچھایاجائے،شہبازشریف نے کہا کہ اگر بجٹ میں ترمیم نہ کی گئی توحکومت چلنے نہیں دیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا کہ آج ریونیوجمع نہیں ہورہا،عمران خان صاحب خودفیصلہ کرلیں حکومت آئی ایم ایف کے مشورے سے پرہیزکرے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگوں کے گھروں کاچولہابجھ چکاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے چھوٹے کسان کو بلاسودقرض دیئے تھے لیکن اس حکومت نے کسانوں کی سبسڈی بندکردی ہے ایسے حکومت نہیں چلنے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات