Live Updates

گھریلو پریشانی اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

وزیراعظم اور چیف جسٹس سے مہنگائی کے حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جون 2019 11:17

گھریلو پریشانی اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جون۔2019ء) صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گھریلو پریشانی اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا. تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے بابو صابو چوک پر گھریلو پریشانی اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا‘واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائےوقوع پرپہنچ گئی اور مذاکرات کے بعد شہری کواسنارکل کی مدد سے نیچے اتارکرہسپتال منتقل کردیا.

پولیس حکام کے مطابق متا ثرہ شہری کی جیب سے خط برآمد ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے مہنگائی کے حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے.

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق ملک کو امیروں نے لوٹا لیکن اس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہی ہے‘اس سے قبل 17 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں گھریلو جھگڑے سے تنگ شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد متاثرہ شخص کو بجلی کے کھمبے سے اتار لیا تھا.

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ایک شخص کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن پرچڑھ گیا تھا، شہری کا کہنا تھا کہ میری شادی کراﺅ ورنہ اوپر سے کود کر جان دے دوں گا. اس سے قبل 17 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں گھریلو جھگڑے سے تنگ شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد متاثرہ شخص کو بجلی کے کھمبے سے اتار لیا تھا. یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ایک شخص کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن پرچڑھ گیا تھا، شہری کا کہنا تھا کہ میری شادی کراﺅ ورنہ اوپر سے کود کر جان دے دوں گا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات