چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا اسعد محمود کی ملاقات

جمعرات 20 جون 2019 11:32

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سیکرٹری جنرل جمعیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری و قومی اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے زرداری ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سید خورشید احمد شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔