پاکستان پیپلزپارٹی کا سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

جمعرات 20 جون 2019 11:35

پاکستان پیپلزپارٹی کا سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حلقے اور قوم کے حق نمائندگی کے لئے انہیں قومی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ سپیکر قوم اسمبلی فوری طور پر زرداری سمیت علی وزیر، محسن داوڑ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سید نیئر حسین بخاری، شیری رحمن، فیصل کریم کنڈی، عامر فدا پراچہ، روبینہ خالد اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ احتجاج میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اپنے غیر جانبدارانہ کردار کو ادا کرتے ہوئے آصف علی زرداری سمیت چاروں ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا اور بجٹ کے معاملات میں حصہ لینا اراکین اسمبلی کا حق ہے۔ پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو آصف علی زرداری اور دیگر اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کرنے چاہئیں،