ْفلم ’’پریٹی وومن‘‘ کا اصل اختتام بہت بُرا تھا لیکن ڈزنی نے سب کچھ بدل دیا، جولیا رابرٹس

جمعرات 20 جون 2019 12:23

ْفلم ’’پریٹی وومن‘‘ کا اصل اختتام بہت بُرا تھا لیکن ڈزنی نے سب کچھ ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر جولیا رابرٹس نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’’پریٹی وومن‘‘ کا اصل اختتام بہت بُرا تھا لیکن ڈزنی نے سب کچھ بدل دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جولیا رابرٹس نے 1990ء میں ریلیز کی گئی فلم ’’پریٹی وومن ‘‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم ’’پریٹی وومن ‘‘ کے لئے باقاعدہ آڈیشن دیا تھا جس کا ابتدائی نام ’’3,000‘‘ رکھا گیا تھا جس کے متعلق بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں اور اس فلم کا اصل اختتام بہت برا کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں میرا کردار ایک طوائف کا تھا جس کے اختتام میں ایک شخص مجھے کسی گندے علاقے میں چھوڑ کر اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے لیکن بعد ازاں یہ فلم ڈزنی کو منتقل ہونے سے سب کچھ بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اب وہ کردار دوبارہ نہیں ادا کر سکتی شکر ادا کرتی ہوں کہ وہ صرف فلم کا حصہ تھا۔

متعلقہ عنوان :