فلم ’’لاسٹ کرسمس ‘‘ اب 8نومبر کو ریلیزکی جائے گی

جمعرات 20 جون 2019 12:23

فلم ’’لاسٹ کرسمس ‘‘ اب 8نومبر کو ریلیزکی جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہ ایمیلیا کلارک اور ہنری گولڈنگ کی فلم ’’لاسٹ کرسمس ‘‘ کا ’’سونک دا ہیج ہوگ، ’’ڈاکٹر سلیپ‘‘، ’’ورلڈ وار II‘‘(,WWII ) اور ’’مڈ وے‘‘ سی8 نومبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار پائول فی کی فلم ’’لاسٹ کرسمس کی ریلیز کی تاریخ 15نومبر سے تبدیل کرکے 8نومبر کر دی گئی ہے جس میں اداکارہ ایمیلیا کلارک، ہنری گولڈنگ، ایما تھامپسن، ریبیکا روٹ، مشیل یئو شامل ہیں جس کے بعد اب ’’لاسٹ کرسمس ‘‘،’’سونک دا ہیج ہوگ، ’’ڈاکٹر سلیپ‘‘، ’’ورلڈ وار 2‘‘ اور ’’مڈ وے‘‘ ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :