شائقین کو اپنی فلموں کے ذریعے دو مختلف نوعیت کی کہانیاں دکھانے جارہا ہوں ، ہنری گولڈنگ

جمعرات 20 جون 2019 12:23

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ہالی وڈ اداکار اور ہد ایتکار ہنری گولڈنگ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی شائقین کو اپنی فلموں کے ذریعے دو مختلف نوعیت کی کہانیاں دکھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ہینری گولڈنگ نے اپنے لانگ ہاوس پرو ڈکشن کے دو نئی فلموں ’’ ان ہیریٹینس ‘‘ اور ’’ہارینگٹن گریٹر ہیٹس‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے نئے پروجیکسٹس کے لئے بہت پر جوش ہیں اور ان کو اس بات کی خوشی ہی کہ وہ شائقین کو اپنی فلموں کے ذریعے دو مختلف نوعیت کی کہانیاں دکھانے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ان فلموں کے سکرپٹ پر کام شروع ہو چکاہے اور جلد ہی ان کی عکسبندی کا آغاز کیا جائے گا۔