Live Updates

وزیراعظم کو این اے 205 گھوٹکی کا دورہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری

وزیراعظم عمران خان ایک ہفتے کے اندر اقدام کی وضاحت کریں۔ ریجنل الیکشن کمشنر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جون 2019 11:32

وزیراعظم کو این اے 205 گھوٹکی کا دورہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2019ء) :وزیراعظم عمران خان کو این اے 205 گھوٹکی کا دورہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔میڈیا رپرٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو این اے 205 گھوٹکی کا دورہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔۔وزیراعظم کو شوکاز نوٹس جنرل الیکشن کمیشن شہید بے نظیر آباد نے جاری کیا۔

ریجنل الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایک ہفتے کے اندر اقدام کی وضاحت کریں۔خیال رہے وزیراعظم نے کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے گھوٹکی میں جلسہ بھی کیا تھا۔ دورہ کراچی کے موقع پر شہر قائد کے لئے ایک 162 ارب روپے پیکج کی منظوری دی تھی، اس اعلان کے ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف آمنے سامنے آگئے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے دورہ گھوٹکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں تو وہ سندھ کیلئے کون سے منصوبے کا اعلان کررہے ہیں، سندھ صوفیائے کرام کی سرزمین ہے،اللہ اسے عمران خان کے شر بچائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کی شیڈو حکومت ہے، یہ مشرف کے لوگ ہیں جو روپ بدل کر آئے ہیں،ہم سب کوسوچناچاہئے کہ یہ حکومت جمہوری طریقے سے آئی ہے یا نہیں، ہم نے ہر بار کوشش کی ہے کہ پارلیمانی نظام چلتا رہے، اب ملک نعروں سے نہیں چلے گا عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

اس کے جواب میں سابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ جب سے عمران خان سندھ پہنچے ہیں خورشید شاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑگئی ہیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں،اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت دور نہیں جب باقی پورے ملک کی طرح سندھ کے عوام کو اس جبر اور استبداد سے نجات ملے گی ڈاکو راج کا خاتمہ ہو گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ سندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں لگتا رہا، اربوں روپیہ جعلی اکائونٹس،ماڈلز اورفرنٹ مین کے ذریعے باہر گیا،یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا، یہ لوگ شہید بینظیر اور بھٹو کا نام تک بیچ کر کھاگئے،باقی کیا چھوڑنا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات