فلم ’’چھلاوہ‘‘ کی کہانی کئی سال سے ذہن میں تھی، وجاہت روف

جمعرات 20 جون 2019 12:29

فلم ’’چھلاوہ‘‘ کی کہانی کئی سال سے ذہن میں تھی، وجاہت روف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستانی ہدایتکار وجاہت روف کا کہنا ہے فلم ’’چھلاوہ کی کہانی کئی سالوں سے ان کے ذہن میں تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وجاہت روف کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ کے بعد ایک مختلف کہانی کے ساتھ شائقین کو محظوظ کرنا چاہتے تھے اور اس کے لئے ان کے ذہن میں فلم ’’چھلاوا‘‘ کی کہانی کئی سالوں سے تھی جس کا ذکر انہوں نے چند ایک لوگوں کے ساتھ کیاتھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت فلم کراچی سے لاہور‘‘ اور فلم ’’لاہور سے آگے ‘‘ پر کام کرنے میں مصروف تھے تو اس کہانی پر کام نہیں کر سکے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ شائقین نے اس فلم کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :