Live Updates

اسد عمر قومی اسمبلی میں اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

گیس اور تیل پر ٹیکس عائد کیا گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا،چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تحقیقات ہونی چاہیے۔چینی گھی اور خوب خوردنی تیل پر عائد ٹیکس واپس لینا چاہیے،چھوٹی گاڑیوں فیڈرل ڈیوٹی بڑھانےنظر ثانی کی ضرورت ہے۔ سابق وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جون 2019 12:04

اسد عمر  قومی اسمبلی میں اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20جون2019ء) سابق وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلی میں اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا معیشت میں کئی مسائل ہیں جو برسوں سے چلتے آرہے ہیں۔ہم نے کوشش کرنی ہے کسی سفید پوش پر کم بوجھ ڈالا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ گیس اور تیل پر ٹیکس عائد کیا گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تحقیقات ہونی چاہیے۔چینی گھی اور  خوردنی تیل پر عائد ٹیکس واپس لینا چاہیے۔کم سے کم ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ کھاد کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں اس کو فوری واپس لینا چاہیے۔فوری طور پر جی آئی ڈی سی ختم کرکے یوریا کی بوری پر 400 روپے ختم کرائیں۔

(جاری ہے)

برآمدات بڑھانے تک بین الاقوامی طاقتوں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

نئی سرمایہ کاری لانے والوں کو پانچ سال کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ دینا چاہیے۔چھوٹی گاڑیوں پر بھی فیڈرل ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان مزدور اور نچلے طبقے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔بھٹہ مزدوروں کے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے۔تجویز ہے کہ ای او بی آئی الاؤنس میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا جائے۔

خیال رہے اپوزیشن بجٹ کو مسترد کر چکی ہے۔ اگرچہ وزیراعظم عمران خان صاحب اپنی حکومت کے پیش کیے جانے والے پہلے بجٹ سے مطمئن ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے اپنی کابینہ کو بھی بے فکر ہو جانے کا کہہ دیا ہے کہ انہیں پریشان ہونے یا اپوزیشن کی طرف سے بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ بجٹ پاس کرانے کا فارمولا جانتے ہیں۔مگر اپوزیشن ہے کہ ماننے کو ہی نہیں آ رہی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف صاحب کو تین دن جب پارلیمنٹ میں تقریر نہ کرنے دی گئی تو اسپیکر اسد قیصر کی معاونت سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ ہوا جس کے نتیجے میں گزشتہ روز شہباز شریف نے قریباً ڈھائی گھنٹے تقریر کی۔مگر اس تقریر میں بھی انہوں نے حکومت کے خوب لتے لیے اوربجٹ کو مسترد کیا۔نہ صرف ن لیگ بلکہ پیپلز پارٹی کے علاوہ جماعت اسلامی بھی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے چکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات