آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے‘

عوام کی نمائندگی کے باعث انہیں ایوان میں آنے کی اجازت ملی ہے، محمد عامر ڈوگر

جمعرات 20 جون 2019 12:32

آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) قومی اسمبلی میں چیف وہپ محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے‘ عوام کی نمائندگی کے باعث انہیں ایوان میں آنے کی اجازت ملی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت چلتی ہے، پروڈکشن آرڈر کا معاملہ قانون کے تحت نمٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو ہیں اور عدالتوں نے انہیں سزا دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی لوٹی گئی رقم واپس لانے کے لئے پرعزم ہے اور کسی چور ڈاکو کو نہیں چھوڑیں گے۔