بابراعظم کے دلکش سٹروکس کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

ورلڈکپ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے بابرکے سٹروکس کاوڈیولوپ بنا کر شیئر کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 جون 2019 12:27

بابراعظم کے دلکش سٹروکس کی سوشل میڈیا پر پذیرائی
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20جون2019ء) پاکستان ٹیم کی کارکردگی عالمی کپ میں اچھی نہیں رہی مگرپاکستانی بلے باز بابراعظم کی خوبصورت بیٹنگ اور سٹروکس کے دلکش انداز کے سوشل میڈیاپرخوب پذیرائی کی جاری ہے۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی بیٹنگ کے دلکش انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ورلڈکپ2019ءکے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے بابراعظم کی جانب سے کھیلے گئے خوبصورت اور دلکش سٹروکس کادومنٹ پر مبنی وڈیولوپ بنا کر شیئر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم کے وڈیو کلپ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ اس وڈیو کو تیزی سے لائکس اور ری ٹوئیٹ کیا جارہا ہے،خود بابراعظم نے بھی ورلڈ کپ 2019ءکے آفیشل ٹوئٹراکاﺅنٹ کی طرف سے کی گئی پوسٹ کو ری ٹوئیٹ کیاہے۔بابراعظم نے آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف دلکش سٹروکس کھیلے تھے جنھیں ورلڈکپ2019ءکے اب تک کے چند بہترین اوردلکش سٹروکس میں شامل کیا گیاہے۔بابر اعظم اب تک ورلڈ کپ2019ءکے4میچز میں 40.75کی اوسط سے163رنز سکور کرچکے ہیںجن میں ایک نصف سنچری شامل ہے تاہم کرکٹ شائقین کو ان سے اب بھی بڑی اننگز کا انتظار ہے۔