سیدہ طوبہ عامر، وینا ملک کے دفاع میں بول پڑیں

جمعرات جون 12:42

سیدہ طوبہ عامر، وینا ملک کے دفاع میں بول پڑیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستانی ٹی وی میزبان و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبہ عامر وینا ملک کے دفاع میں بول پڑیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ شیشہ بار میں بنائی گئی وڈیو شئیر کی جس پر وینا ملک نے کہا کہ یہ چیز بچے کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس پر ثانیہ مرزا نے ونیا کو کہا کہ آپ کا بہت شکریہ لیکن آپ کا میگزین کور کے لئے پہنے گئے کپڑے بارے کیا خیال ہے ،جس پرعامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبہ عامر وینا ملک کے دفاع میں بول پڑیں اور کہا کہ ’’ہمیں دوسروں کے کپڑوں سے متعلق بات کرنے سے گریز کرنی چاہیئے،ہمیں خود کو بدلنا چاہیئے اور اس کے لئے ہم کسی کے جوابدہ نہیں ہیں۔

ہم سب بہتر بننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جب کوئی دوسرا یہ کرتا ہے تو ہم سے اس کی تعرف برداشت نہیں ہوتی،آگے بڑھیں اور دوسروں کی باتوں کی پرواہ نہیں کریں۔