ہالی وڈ واک آف فیم سے مارلن منرو کا مجسمہ چوری، تحقیقات شروع

جمعرات 20 جون 2019 12:42

ہالی وڈ واک آف فیم سے مارلن منرو کا مجسمہ چوری، تحقیقات شروع
لا س اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) امریکی آنجہانی لیجنڈری اداکارہ مارلن منرو کا مجسمہ ہالی وڈ واک آف فیم میں قائم ایک سایہ بان سے چوری کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی صبح 3 بجے آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کا مجمسہ چوری کر لیا گیا، یہ مجسمہ 1955میں بننے والی فلم’’دی سیون ایئر ایچ‘‘ کے ایک منظر کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا تھا جس میں ہوا کے باعث مارلن منرو کا فراک اوپر کی طرف اڑ رہا ہوتا ہے اور وہ اسے پکڑتے ہوئے جھکی ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے چور کے انگلیوں کے نشان فرانزنک لیب بجھوا دیئے گئے ہیں اور مزید تحقیق بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :