Live Updates

بھارت پاکستان سے جامع مذکرات پر آمادہ

پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لیے تیار ہیں. نریندرمودی کا خط

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جون 2019 12:38

بھارت پاکستان سے جامع مذکرات پر آمادہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جون۔2019ء) پاکستان کے قیام امن کے لیے مذاکرات کی پیش کش پر بھارت نے مثبت جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے. پاکستان نے کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی جس کے جواب میںبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھے ہیں.

ذرائع کے مطابق دونوں خطوط وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خط کے جواب میں لکھے گئے، خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کی گئی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے، وہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے‘خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، جبکہ پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے.

بھارتی قیادت کے خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم ان مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے. وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی. عمران خان نے اپنے خط میں کہا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے.

نریندرا مودی اور جے شنکر کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پرخصوصی توجہ ہونی چاہیے. خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے.

خط کے متن میں کہا گیا پورے خطے میں امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے مدعے پر خصوصی توجہ ہو. یاد رہے چند روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں پاک بھارت وزرائے اعظم نے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ہلکی پھلکی گپ شپ کی، جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نریندر مودی میں مصافحہ سربراہ اجلاس کے دوران ہوا، وزیر اعظم نے نریندر مودی کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی‘خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا، مذکورہ خط میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام کے قیام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے.


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات