رواں مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں اضافہ

جمعرات 20 جون 2019 12:58

رواں مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں براہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) رواں مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہواہے۔سرمایہ کاری بورڈ اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں 78.3 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 618 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 10.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17 ء، 2015-16، اور2014-15 ء میں متحدہ عرب امارات نے ملک میں بالترتیب 120.5، 109.7 اور213.6 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے مطا بق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1055.2 ملین ڈالررریکارڈ کیاگیاہے اورمالی سال کے اختتام تک اس میں مزیداضافہ کاامکان ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 3092 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔