آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے ان کے حلقوں کے عوام کو ان کا حق نمائندگی ملے گا، اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ناز بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جون 2019 13:27

آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے ان کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے ان حلقوں کے عوام کو ان کا حق نمائندگی ملے گا۔ جمعہ کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے ایک طریقہ کار ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں عوام کی بات ہوتی ہے اس میں عوام کے نمائندوں کی موجودگی ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو چور ڈاکو کہنا مناسب نہیں۔ اس سے معاشرے میں نفرت جنم لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی مثالیں پہلے بھی موجود ہیں اس معاملے کو سیاست اور اناء کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ ہمیں معیشت کی بہتری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔