Live Updates

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد وزیراعظم عمران خان کی گھوٹکی آمد پر ان سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر لیا

جمعرات 20 جون 2019 13:44

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد وزیراعظم عمران خان کی گھوٹکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد وزیراعظم عمران خان کی گھوٹکی آمد پر ان سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کو این اے 205 گھوٹکی سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار عبدالباری پتافی کی جانب سے یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ وزیراعظم گھوٹکی میں سابق رکن قومی اسمبلی کے گھر آئے جبکہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابی شیڈول کے بعد حلقہ میں نہیں جاسکتا اور نہ ہی کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرسکتا ہے۔

اس پر ریجنل الیکشن کمشنر شہید بے نظیر آباد و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس این اے 205 گھوٹکی نے وزیراعظم عمران خان سے اس نوٹس کی وصولی کے ایک ہفتہ کے اندر اندر ان سے جواب طلب کیا ہے جبکہ انہیں کہا گیا ہے کہ اگر طے شدہ وقت کے اندر اس کا جواب نہیں دیا جائے گا تو انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات