وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے عراق کی وزارت دفاع کے قائم مقام سیکرٹری ڈیفنس (ایڈمنسٹریشن) اینڈ چیف آف لاجسٹک سٹاف کی ملاقات

جمعرات 20 جون 2019 14:14

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے عراق کی وزارت دفاع کے قائم مقام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے عراق کی وزارت دفاع کے قائم مقام سیکرٹری ڈیفنس (ایڈمنسٹریشن) اینڈ چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) پائلٹ محمد سلیم علی ارجی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ملاقات کے دوران دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :