لاہور میں ماں نے کالا جادو کرتے ہوئے اپنے دو بچوں کوجلا دیا

ماں نے بچوں کو تین روز سے رسیوں سے باندھ رکھا تھا،بچوں کے جسم کو موم بتیوں اور آہنی راڈ سے داغا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جون 2019 14:53

لاہور میں ماں نے کالا جادو کرتے ہوئے اپنے دو بچوں کوجلا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2019ء) :لاہور میں ماں نے کالا جادو کرتے ہوئے اپنے دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں نے اپنے ہی بیٹوں کو جلا دیا۔بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کوارٹر میں ماں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے اپنے ہی دو بچوں کو جلا دیا جنہیں جھلسی ہوئی حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیوی انیتا بی بی کالا جادو سیکھ رہی تھی اس دوران اس نے اپنے دونوں بچوں کو جلایا۔انیتا نے تین سالہ بیٹی اور 2 سالہ جارج کو گلے میں رسی ڈال کر جلایا۔انیتا اپنے بچوں کو تین روز قبل پھوپھی کے گھر لے کر گئی تھی اور گذشتہ تین روز سے رسیوں سے باندھ رکھا تھا تھا جب کہ بچوں کے جسم کو موم بتی اور آہنی راڈ سے داغا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی کردی گئی ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کا جسم مختلف حصوں سے جلا ہوا ہے اور ان کے گردن پر رسیوں کے نشان بھی موجود ہیں۔جب کہ دوبئی میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا بتایا گیا کہ دُبئی میں مقیم بھارتی نوجوان نے ماں کو بھوکا پیاسا رکھ کر مار ڈالا۔خیال رہے اس سے قبل بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس میں بیوی کی ایک فرمائش نے شوہر کو جلاد بنا دیا تھا، گھر میں راشن لانے کا دیر سے بتانے پر شوہر جنونی ہو گیا، لڑائی کے دوران جب بیوی نے "بچاؤ بچاؤ" کی آوازیں لگائی تو غصے میں آکر بیوی کی گردن پر چھری پھیر دی، اپنی جان بچانے کے لیے اپنے ہی کم سن بچوں کی گردنیں بھی کاٹ دی تھیں۔

جب کہ اسی طرح پاکپتن میں باپ نے سحری میں نہ اٹھنے پر فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا تھا۔ے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ معاشرے میں عدم برداشت پروان چڑھ رہی ہے۔حال ہی میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جو معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت کے نتیجے میں ہونے والے خطرناک نتائج کی نشاندہی کر رہے ہیں۔