ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری برادری کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا،سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 20 جون 2019 15:57

ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری برادری کو ہر اول دستے کا کردار ادا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری برادری کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت کاروباری طبقے کی سہولت کاری کا کردار ادا کریگی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں اُنکا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

کاروباری طبقے کا اعتماد حاصل کرنا ہمارے لئے اہم ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کا مقصد صرف ٹیکس لگانا نہیں بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو سہولیات دینا ہے۔آئی ٹی کا شعبہ گڈگورننس اور عوام کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی برامدات دنیا بھر میں دوسرے ممالک میں بننے والی مصنوعات سے معیار اور قیمت میں مقابلہ کرسکیں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے سے ہی سرمایہ کار راغب ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری برادری حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کے متعلق اعلان کردہ سکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔ حکومتی نظام خصوصا ٹیکس کی وصولیوں کے نظام پر کاروباری طبقے کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں۔