اتنا چھوٹا آدمی نہیں‘ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے ساری طاقت پارلیمنٹ کو دی، آصف علی زرداری

جمعرات 20 جون 2019 16:05

اتنا چھوٹا آدمی نہیں‘ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے ساری طاقت پارلیمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری طرف انگلی اٹھانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے‘ میں اتنا چھوٹا آدمی نہیں‘ میں نے تو اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے خود ساری طاقت پارلیمنٹ کو دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ فاضل دوست نے میرا نام بھی لیا اور مجھے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کراچی کو یرغمال کیا‘ انہوں نے خون کی ندیاں بہائیں۔ انہوں نے لوگوں کو کہا کہ دکانیں توڑیں اور ہتھیار لیں، اگر میں اتنا چھوٹا آدمی ہوتا تو اس پارلیمنٹ کو طاقت نہ دیتا، اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے میں نے رضا ربانی کو بلا کر ساری طاقت پارلیمنٹ کو دی۔ انہوں نے نوکریاں نہ دینے کی بات کی ہے ہم ایسے چھوٹے لوگ نہیں ہیں، دوسری طرف انگلی اٹھانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔