نیسپاک نے مہمنڈ ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 20 جون 2019 16:25

نیسپاک نے مہمنڈ ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) نیسپاک نے بین الاقوامی جائنٹ ونچرمیں بطور لیڈ کنسلٹنسی فرم مہمنڈ ڈیم ہائیڈروپاور پرجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا ۔ نیسپاک منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے بتایا کہ حالیہ پانی اور بجلی کے بحران کے پیش نظر یہ منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نیسپاک کے انجینئرز نے منصوبے کے ڈیزئین رویو اور سائیٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

واضح رہے نیسپاک کی زیرقیادت جائنٹ ونچر نے حال ہی میںمہمنڈ ڈیم کنسلٹنسی کنٹریکٹ جیتا ہے۔چھ کمپنیوں پر مشتعمل اس جائنٹ ونچر کو محمنڈ ڈیم کنسلٹنٹ گروپ کا نام دیا گیا ہے جس میں نیسپاک (لیڈ فرم) ایس ایم ای سی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ آسٹریلیا، ایم ڈبلیو ایچ انٹرنیشنل یو ایس اے، ڈولسر انجینئرنگ کمپنی ترکی، اے سی ای لمیٹڈ پاکستان اور ایم ایم پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ ایک پاکستانی انجینئرنگ کمپنی ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ، آسٹریلیا اور ترکی کی انجنئیرنگ فرمز کو لیڈ کررہی ہے۔ معاہدے کے مطابق، کنسلٹنٹس ڈیزائین رویو، انجینئرنگ سٹڈیز، تعمیراتی ڈیزئین اور نگرانی، کنٹریکٹ منیجمنٹ اور متاثرین کی بحالی کی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کرینگے۔نیسپاک پاکستان کی واحد انجینئرنگ کمپنی ہے جس نے ہم عصر کمپنیوں کی نسبت سب سے زیادہ تعداد میں ڈیم اور ہائیڈرو پاور کے منصوبے کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچائے۔

یہ منصوبے پاکستان اور 12 دیگر ممالک میں مکمل کئے گئے ہیں۔ ابتک 207 ڈیم اور ہائیڈرو پاور کے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔ جس میں 171 پاکستان میں جبکہ باقی 36 دیگر ممالک میں مکمل ہوئے۔ ان ممالک میں افغانستان، ایران، اردن، عمان، صومالیہ، شام، سعودی عرب، نائجیریا، نیپال، یمن اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ اہم منصوبوں میں تربیلہ ڈیم، منگلا ڈیم ریزنگ، 969 میگا واٹ نیلم جہلم کا منصوبہ ، 1450 میگا واٹ غازی بروتھا ہائیڈرو پاور کا منصوبہ، اکراکورڈیم، بلوچستان میں اریگیشن سکیمز ، عمان میں وادی دیکاہ ڈیم، سندھ میں آبی وسائل کے منصوبے، کچھی کنال، لوئر چناب کنال سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیسپاک حکومت پاکستان کو انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے بھارت سے پانی کے جھگڑوں کو حل کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔نیسپاک کو ملکی اور بین الاقوامی فرموں پر اس حوالے سے بھی برتری حاصل رہی ہے کہ یہ انجینئرنگ کے تمام شعبوں کے متعلق خدمات ایک چھت تلے فراہم کر سکتی ہے۔ اپنے 45سالہ تجربہ کی بدولت نیسپاک کسی بھی ملکی یا غیر ملکی جوئنٹ ونچر کو لیڈ کر سکتی۔