بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 20 جون 2019 16:28

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں زلزلے کے جھٹکے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارہ میں زلزلے کے 2آفٹر شاکس آئے ،جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 اور 4.8 ریکاڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی موسمیاتی سنٹر کے مطابق پہلاآفٹر شاک جمعرات کی صبح 7 بج کر47 منٹ جبکہ دوسرا آفٹر شاک 8 بج کر 27 منٹ پر آیا جن کی گہرائی بالترتیب10 اور5کلو میٹر تھی،ضلع ستارہ ریاستی دارلحکومت پونا سے 120کلو میٹر پر واقع ہے۔آفٹر شاک آنے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے سے ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :