پاکستانی جاسوس نے درجنوں بھارتی فوجی افسران کے کمپیوٹرز ہیک کر لیے

پاکستانی آئی ٹی ماہر نےسجیل کپور کے نام سےفیس بک آئی ڈی بنا کر بھارتی فوجی افسران سے دوستیاں کیں،تصاویر اور ویڈیوز بھارتی فوجی افسران کو بھیج کر ان کے کمپیوٹرسے بھارت کے اعلی ترین میزائل براہموس کی انتہائی خفیہ معلومات چرائیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جون 2019 17:14

پاکستانی جاسوس نے درجنوں بھارتی فوجی افسران کے کمپیوٹرز ہیک کر لیے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جون 2019ء) پاکستانی جاسوس نے درجنوں بھارتی فوجی افسران کے کمپیوٹرز ہیک کیے۔اس حوالے سے بھارتی اخبار نے سجیل کپور کے نام سے پاکستانی ہیکر کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ کس طرح ایک پاکستانی جاسوس نے درجنوں بھارتی فوجیوں کو بیوقوف بنایا۔پاکستانی آئی ٹی ماہر نے سے سجیل کپور کے نام سےفیس بک آئی ڈی بنائی اور بھارتی فوجی افسران سے دوستی کرنا شروع کر دی پھر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے بھارتی افسران کے کمپیوٹرز کا شکار کیا۔

اس گمنام پاکستانی ہیکر نے سجیل کپور  کے نام سے تصاویر اور ویڈیوز بھارتی فوجی افسران کو بھیجیں جن کے ذریعے اس نے ان کے کمپیوٹر میں وائرس اور مال ویئر داخل کرکے ان کے سسٹم میں موجود حساس معلومات چرائیں۔

(جاری ہے)

جن میں بھارت کے اعلی ترین میزائل براہموس کی انتہائی خفیہ معلومات بھی شامل تھی۔ایسے ہی معلومات کو لیک کرنے کے جرم میں بھارتی فوج نے گزشتہ سال اپنے ایک انجینئر کو گرفتار کیا تھا۔

ہیکر نے بھارتی جاسوسوں کو بیوقوف بنا نے کے لیے دو سوفٹ ویئر استعمال کیے۔اور پاکستان کی بجائے کسی اورملک کے سرورز کے ذریعے یہ کام سرانجام دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام معلوم ہیکر تین سال تک کامیابی سے جاسوسی کی کارروائیاں کرتا رہا اور اس نے بھارتی فوجیوں اور تنظیموں کے 98 افسران کو نشانہ بنایا۔جن میں بھارتی فوج، فضائیہ، بحریہ، نیم فوجی فورسز اور پولیس شامل ہے۔سجیل کپور سے متعلق انکشاف گرفتار کیے گئے جاسوس سے تحقیقات کے دوران ہوا،تاہم یہ جاسوس بھارتی فوج سے بہت دور تھا اور بھارتی حکام کے پاس سر پیٹنے کے علاوہ کچھ نہ رہا۔