یوگنڈا کی ویمن ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
یوگنڈا نے 20اوورز میں2وکٹوں پر314رنز سکورکیے
ذیشان مہتاب جمعرات 20 جون 2019 17:15
(جاری ہے)
روانڈا میں جاری کویبوکا ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں یوگنڈا کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں محض2وکٹوں کے نقصان پر314رنز سکورکیے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک اننگز میں سکور کیا جانے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے،یوگنڈ ا کی کپتان ریٹا ماسومالی نے ناقابل شکست103رنزکی اننگز کھیلی اور اوپنر پروسوویا الاکو نے116رنز سکور کیے، یوگنڈا کی اننگز میں محض ایک چھکا لگاجونیاکوسوری نے لگایا تھا۔
مالی نے اپنی اننگز میں 61ایکسٹراز دیئے جن میں3بائی،28وائیڈ اور30نو بالز شامل تھیں،ان میں سے 16ایکسٹراز اومو ساﺅ نے دیئے جنہوں نے اپنے 3اوورز میں 82رنز دیئے تھے،یوگنڈا کی جانب سے ماسومالی اورالاکو نے مشترکہ طور پر30چوکے لگائے۔یاد رہے کہ مالی کی ٹیم گزشتہ روز ہی یوگنڈا کے خلاف محض6رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوئی تھی ،مالی کی ٹیم نے بلے سے محض ایک رن سکور کیا تھا جبکہ 5رنز ایکسٹراز تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.