نوازشریف پرانصاف کے تمام دروازے بند کردیے گئے، مریم نواز
جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، میں ظلم کیخلاف لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی، مگر یاد رہے ! ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔مریم نواز کا سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت مسترد ہونے پرردعمل
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جون 2019 17:15
(جاری ہے)
عوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انشاءاللہ انصاف دلوا کر رہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو۔ قید کرنا ہے تو کر دو۔ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں۔ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔ واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث آج اپنے دلائل مکمل کیے۔ جس کے بعد نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر دلائل دیے۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت اور مرکزی اپیل کی سماعت کی تھی. اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کے لیے دائر اپیل میں سابق وزیراعظم کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لیے کی گئی درخواست منظور کی تھی۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سیاسی بیمار ہوچکے ہیں، بیمار اور جھوٹے ہیں۔عمران خان جھوٹے ہیں اس لیے 52 ترجمان رکھنا پڑے۔کرائے کے حکومتی ترجمان جھوٹے پیغامات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔جعلی حکومت کو لانے کیلئے نوازشریف کو جیل میں ڈالنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ نوازشریف سے ان کی والدہ اور ہمشیرہ کوبھی ملاقات نہیں کرسکیں گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت مسترد ہونے کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.