Live Updates

اپوزیشن کی کوئی رکاوٹ وفاقی اور صوبائی بجٹ کی منظوری نہیں روک سکتی،گور نر پنجاب

جمعرات 20 جون 2019 17:25

اپوزیشن کی کوئی رکاوٹ وفاقی اور صوبائی بجٹ کی منظوری نہیں روک سکتی،گور ..
لاہور۔20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری آئینی وقانونی تقاضا ہے ۔ اپوزیشن کی کوئی رکاوٹ وفاقی اور صوبائی بجٹ کی منظوری نہیں روک سکتی ۔ قانون کا یکساں اطلاق ہی جمہوریت کی اصل روح ہے اور ہم بھی اسی روح پر عمل کر رہے ہیں۔احتجاج کر نا اپوزیشن کا حق ہے مگر انکو پارلیمنٹ جیسے فورمز پرعوامی اور ملکی مفادات کے تحفظ کی ہی بات کر نی چاہیے ۔

وفاقی اور پنجاب حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح وبہبود پر بھر پور توجہ دی ہے۔وہ گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ،صوبائی وزیر جیل خانہ زوار حسین اور پار لیمانی سیکرٹری رانا شہباز کی قیادت میں ملاقاتیں کر نیوالے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے اور قوم کے پیسے کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے عوام کو صحت اورتعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے سیاسی تشہیر کے منصوبوں پر توجہ دی جسکی وجہ سے ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں اور اہم سرکاری اداروں کی تباہی قوم کے سامنے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی پہلی حکومت ہے جس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے سیاسی مشہور ی نہیں ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے منصوبے بنانے ہیں جسکی وجہ سے آج صحت اورتعلیم جیسے شعبوں میں ہونیوالے اقدامات سب کو نظر آرہے ہیں ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے صر ف باتیں نہیں عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ہمیں حکومت کر نے اور اپوزیشن والوں کو اپوزیشن کا کردار ادا کر نے کا اختیار دیا ہے۔ اور قوم دیکھ رہی ہے کہ کون پار لیمنٹ میں کیا کردار ادا کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ایوان میں جمہوری رویہ اختیار کر تے ہوئے قوم نے انکو جو ذمہ داری دی ہے وہ پوری کر یں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم نے مہنگائی ،بے روزگا ری اور کر پشن جیسے مسائل کے حل کے لئے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات