Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

جمعرات 20 جون 2019 17:34

وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے سیشن میں عمران خان ایوان میں آئے تو اراکین نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران تحریک انصاف کی خواتین ارکان سمیت کئی اراکین نے ان سے ملاقاتیں کیں اور اپنے حلقوں کے مسائل کی طرف توجہ دلائی۔ وزیراعظم کچھ دیر ایوان میں موجود رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات