شہریوں کو ڈینگی مچھرسے بچاؤ کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے آگہی پروگرام قابل تعریف ہیں،یڈیشنل ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

جمعرات 20 جون 2019 17:50

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی اور یوم صفائی کے حوالہ سے منعقدہ مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خرم شھزاد نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی مچھرسے بچاؤ کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے آگہی پروگرام قابل تعریف ہیں، مساجد اور دینی مدارس میں خطبات کے زریعے علماء کرام اورسکولوں میں اساتذہ بچوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے طریقہ کار سے متعلق آگہی دیں،شہروں کے ساتھ دیہاتوں کے قبرستانوں میں بھی ڈینگی ویکٹر سر ویلینس کا کام مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اوکاڑ ہ ڈینگی فری ہے ہمیں احتیاطی تدابیراختیار کرنے اور لوگوں میں شعور و آگہی کے لئے مستقل بنیادوں پر کام کو جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کو مکمل رکھا جائے ڈینگی کے مرض کی تشخیص سے لے کر علاج کے لئے تمام سہولتیں ہر وقت دستیاب ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخرم شھزاد نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدائیت کی کہ سرکاری دفاتر،کالجز سکولوں میں سرویلینس کا کام جاری رکھیں انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سکولوں اساتذہ بچوں کو ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی دیں اور پولیس حکام کو ہدائیت کی کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں سرویلینس کے دوران جس جگہ پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی کریں ان افراد کے خلاف بھر پور کاروائی کریں ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد اقبال محمودنے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ ویکٹر سر ویلینس کے ذریعے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کام کرنے والی ٹیمیں انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں، الحمد للہ ضلع بھر میں کہیں بھی ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے شہروں میں ٹائروں کی دوکانوں، کباڑ مارکیٹوں، قبرستانوں، نرسریوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر تمام تر توانائیاں مرکوز کی گئی ہیں تاکہ ڈینگی کے خطرات کو کم سے کم کیاجاسکے،ہمیں اپنے طرز زندگی کو بدلتے ہوئے اپنے ماحول کو خشک ور صاف رکھنے کے لئے بھر پور کاوشیں کرنا ہونگی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد حمزہ نوید،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز مری ،ڈی ایس پی ندیم افضال ، چیف آفیسر بلدیہ فدا افتخار میر ،سی ڈی سی آفیسر چوہدری اصغر، ، سماجی تنظیم "ماڈا" کے صدرمحمد مظہررشید چودھری ،ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس ،مینجرمحکمہ صنعت زار رائے محمد عارف جج،چودھری عرفان اعجازسمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔