محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جونیئر باسکٹ بال چیمپین شپ شروع

جمعرات 20 جون 2019 18:19

محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جونیئر باسکٹ بال چیمپین شپ شروع
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام 2روزہ جونیئر باسکٹ بال چیمپین شپ گلیکسی گراؤنڈ میں شروع ہوگئی ہے ۔ چیمپین شپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جنرل حافظ عبدالرحمان نے کیا ۔ جس میں ضلع بھر کے جونیئر باسکٹ بال کی 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔