Live Updates

پاکستان محدود وسائل کے بادجود بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کی جوکہ ایک مثال ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری

جمعرات 20 جون 2019 18:26

پاکستان محدود وسائل کے بادجود بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان محدود وسائل کے بادجود بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کی جوکہ ایک مثال ہے، دنیا کی عدم دلچسپی کے باوجود پاکستان نے نہ صرف افغان پناہ گزینوں کی میزبانی جاری رکھی بلکہ وزیراعظم عمران خان نے اٴْن کو ہر ممکن اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے مزید اقدامات کیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 1951 کے رفیوجی کنونشن کا حصہ نہ ہونے کے باوجود بھی پاکستان نے یہ سب کچھ کیا اور پناہ گزینوں کو سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رفیوجی کنونشن پر دستخط کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ رفیوجی کنونشن کا حصہ نہ ہونے کے بادجود بھی ہم نے اپنے وسائل سے بڑھ کر اور کسی ذاتی فائدے اور مفاد کے بغیر پناہ گزینوں کی ہر ممکن مدد کی۔ ڈاکٹر مزاری نے ترقی یافتہ ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے وسائل ہونے کے باوجود پناہ گزینوں کیلئے نہ صرف اپنے دروازے بند کیے بلکہ کچھ نے مذ ہب کی بنیاد پر پناہ گزینوں کو تسلیم کیا جو کہ قابل افسوس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات