وزیر مملکت برائے سیفران شہریارخان آفریدی کا عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر سیکٹر آئی 12 میں افغان مہاجرین کی بستی کا دورہ

جمعرات 20 جون 2019 18:58

وزیر مملکت برائے سیفران شہریارخان آفریدی کا عالمی یوم پناہ گزین کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے عالمی یوم پناہ گزین کے دن کے موقع پر افغان مہاجرین سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سیکٹر آئی 12 میں افغان مہاجرین کی بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افغان مشران اور نوجوانوں نے پاکستانی اور افغانستان کے پرچموں کے ہمراہ وزیر مملکت سیفران کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے افغان مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان، مسلمان سے جنگ پر آمادہ ہے، اللہ پاک کا امت واحدی کا پیغام ہم نے بھلادیا ہے، اس لئے دنیا نے ہمیں ٹھوکروں پر رکھ لیا ہے، ہمیں آپس میں جڑنا ہے، اتحاد و اتفاق میں برکت ہے۔ شہریارآفری نے کہا کہ آپ کیلئے سکول، ہسپتال سمیت تمام سہولیات مہیا کریں گے، آپ ہماری عزت ہیں، آپ کا احترام کریں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے افغان مہاجرین کی بستی میں واقع ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ ان کو افغان مہاجرین کو دی جانے والی صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر مملکت سیفران نے افغان مہاجرین کو دی جانے والی صحت کی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار اور سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔