Live Updates

ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے،

معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کیلئے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین مؤثر اشتراک کی ضرورت ہے وزیر اعظم عمران خان کی کاروباری برادری کے نمائندگان سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 20 جون 2019 18:59

ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترویج حکومت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کیلئے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین مؤثر اشتراک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو کاروباری برادری کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں عقیل کریم ڈھیڈی، محسن سنگانی، احمد چنائے، دارو خان، زبیر طفیل، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، علی حبیب اور ایس ایم منیر موجود تھے۔ وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت حماد اظہر، ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

کاروباری برادری کے نمائندگان نے حکومت کی جانب سے جاری معاشی اصلاحات پر تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کیلئے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین مؤثر اشتراک کی ضرورت ہے۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے عمل میں کاروباری برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات