آرمی چیف جنرل قمر جاوید سرکاری دورے پرلندن پہنچ گئے

آرمی چیف لندن میں برطانوی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں جیواسٹریٹجک صورتحال ، دفاع اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جون 2019 19:04

آرمی چیف جنرل قمر جاوید سرکاری دورے پرلندن پہنچ گئے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید لندن پہنچ گئے، آرمی چیف سرکاری دور ے پر لندن گئے ہیں، آرمی چیف لندن میں برطانوی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید سرکاری دور ے پر لندن گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لندن میں برطانوی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانوی سول وعسکری قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں جیواسٹریٹجک صورتحال ، دفاع اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔