توشہ خانے اور بلٹ پروف گاڑی کیس میں آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست پر سماعت 24جون تک ملتوی

جمعرات 20 جون 2019 19:40

توشہ خانے اور بلٹ پروف گاڑی کیس میں آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانے اور بلٹ پروف گاڑی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست پر سماعت 24جون تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔عدالت نے پراسیکوٹر کو ہدایت کی کہ نیب 24جون تک حتمی دلائل دے۔عدالت نے کیس کی سماعت 24جون تک ملتوی کردی۔