محکمہ صحت کے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ،ڈی سی خانیوال

جمعرات 20 جون 2019 19:58

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ پروگرام برائے صحت پر ضلع خانیوال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولتوں، صفائی، ادویات کی فراہمی ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضریوں سمیت دیگر انتظامی امور پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف جاوید ،پروگرام کوآرڈینیٹرڈاکٹر ابرار اقبال ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر زاہد اختر چوہدری ، ایم ایس ٹی ایچ کیوز ہسپتال سمیت آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز کے سینئر میڈیکل آفیسرز نے بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ، مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ روڈ میپ برائے صحت کے انڈیکیٹرز بارے محکمہ صحت کی کارکردگی کی خود نگرانی کر رہاہوںکوتاہی کی صورت میں ذمہ دار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ دریں اثناء انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس بھی ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںڈٖینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے افسران وملازمین اپنی تما م تر صلاحیتیں وقف کر دیں۔انہوں نے کہا کہ تما م متعلقہ محکمے آپس میں رابطوں کو بہتر بنائیں اور انسداد ڈینگی مہم میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔