پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے

جمعرات 20 جون 2019 20:12

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے جہاں پر وہ سینئر برطانوی فوجی و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف برطانوی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی و دفاع کی بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔