حیدرآباد سٹیشن پر جناح ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر سے تین افراد موقع پر جاں بحق

جمعرات 20 جون 2019 20:14

حیدرآباد سٹیشن پر جناح ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر سے  تین افراد موقع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) حیدرآباد سٹیشن پر جمعرات کو جناح ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں دو اسسٹنٹ ڈرائیور اور ایک گارڈ شامل ہیں، مسافر محفوظ رہے، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی ای او ریلوے کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے کراچی جانے والی مین لائن کلئیر ہے اور اس سے ٹریفک معمول کے مطابق گزاری جا رہی ہے۔ ریلوے کی جانب سے فوری ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں تھیں۔ کوٹری سے ریلیف ٹرین بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اس وقت بھی امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے مسافر محفوظ ہیں۔ مذکورہ ٹرین کو نیا انجن لگا کر جناح ایکپریس کو لاہور کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔