Live Updates

پاک۔چین سدا بہار اور آزمودہ دوستی مضبوط تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے،

پاکستان سی پیک منصوبہ جات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص اس عظیم الشان منصوبہ کے دوسرے مرحلہ میں داخل ہونے سے ہر سطح پر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں وزیراعظم عمران خان کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کی نائب صدر ڈاکٹر ژائو بیج سے گفتگو

جمعرات 20 جون 2019 20:28

پاک۔چین سدا بہار اور آزمودہ دوستی مضبوط تر اقتصادی شراکت داری میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پاک۔چین سدا بہار اور آزمودہ دوستی مضبوط تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان سی پیک منصوبہ جات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص اس عظیم الشان منصوبہ کے دوسرے مرحلہ میں داخل ہونے سے ہر سطح پر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو چین کی 12ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی خارجہ امور کمیٹی کی نائب صدر، چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انٹرنیشنل تھنک ٹینک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ژائو بیج سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے پارٹی لیڈرشپ گروپ کے وائس چیئرمین فانگ کال، چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین بائو ژونگ ژانگ، چیئرمین ہوانگ شانگ، بو وائی بیالوجی کمپنی لمیٹڈ، گوانگ ہوئی چن، چیئرمین ووہان لینڈنگ میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ، چیائو رانگسن، صدر چن جی جیان چنگ ٹی وی ایس کے وائی جیان چینگ، چیئرمین پاکستان چائنیز انٹرپرائزز سروسز کمپنی ژی ہائی اور ڈائریکٹر آر ڈی آئی سیکرٹریٹ وین چنگ یو بی ڈاکٹر ژائو ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبہ جات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص جب یہ عظیم الشان منصوبہ زراعت، سماجی و اقتصادی ترقی کی طرح کے اہم شعبوں کی شمولیت سے دوسرے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے، تمام سطحوں پر بہتر رابطہ کیلئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں چینی تجربات اور مہارت سے استفادہ کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان بھرپور مؤثر رابطہ کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ژائو بیج نے چین زراعت، صحت، ہائوسنگ اور سماجی و اقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں پاکستان کیلئے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات