Live Updates

مولانا طارق جمیل کے علاوہ کسی عالم دین کو ریاست مدینہ نظر نہیں آرہی،عثما ن کاکڑ

جمعرات 20 جون 2019 20:39

مولانا طارق جمیل کے علاوہ کسی عالم دین کو ریاست مدینہ نظر نہیں آرہی،عثما ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) سینٹ اجلاس میں عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار وں کی حمایت میں صرف مولانا طارق جمیل ہی رہ گئے ہیں اس کے علاوہ ملک کے کسی عالم دین کو ریاست مدینہ نظر نہیں آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

عجیب بات ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی مولوی بچ گئے ہیں جو حکومت کی حمایت میں بولتے چلے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل متعدد مرتبہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور حکومت پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔ مولانا طارق جمیل اپنے کئی انٹرویوز اور بیانات میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے وقت دینے کی حمایت کر چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات