Live Updates

وزیراعظم عمران خان عوام کی خدمت کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، عالیہ حمزہ

جمعرات 20 جون 2019 21:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پی ٹی آئی کی رکن عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی خدمت کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ دس ماہ پہلے یہ ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا تھا اس لئے اللہ کو اس ملک پر ترس آیا اور عمران خان کی صورت میں مسیحا دیا۔

ہمارا وزیراعظم اپنے گھر کے خرچے خود چلاتا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس کے صدقے کے خرچے بھی عوام سے آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی سڑک کے اخراجات خود برداشت کئے۔ گزشتہ دور کا وزیر خزانہ لوٹ مار کرکے بھاگ گیا۔ ہمارا وزیراعظم دن رات محنت کر رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم سے ملنے ٹرمپ اور پیوٹن بے تاب رہتے ہیں‘ ان کے وزراء اعظم لابیوں میں تصویر کے لئے پھرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 فیصد بجٹ گزشتہ دور حکومت میں کی گئی عیاشیوں پر صرف ہونے کے باوجود موجودہ حکومت بہتری لائے گی۔ نوجوانوں کو 100 ارب روپے قرض دیا جارہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات